کل بدھ کے روزموسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج بروز منگل بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی اضلا ع میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 08،استور،کالام منفی 05، زیارت، اسکردو منفی 04،بگروٹ،ہنزہ منفی 03، گوپس، قلات منفی 02،بارہ مولہ اور گلگت میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close