محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی )آج بروز بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور گرد ونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ تاہم مری، راولاکوٹ اور اورماڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

close