ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں اور برفباری، محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)آج بدھ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، اسلا م آباد اوربالائی پنجاب میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند

پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم راولا کوٹ اوربالا کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: کشمیر: راولا کوٹ 02، خیبر پختونخوا: بالا کوٹ01۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 02، زیارت 01 اور اسکردو میں 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close