بارشیں ہی بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے مسلسل کتنے روز بارشوں کی خبر سنا دی؟ بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ سندھ میں 23 اگست کو داخل ہوگا، 19سے 22 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اس کے علاوہ 20 سے 23 اگست کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اگست کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 23 سے 24 اگست کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ 23 سے 24 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

close