کہیں بارش تو کہیں برفباری ۔۔ سردی کی شدید لہر آگئی، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم سرداورمطلع ابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں بونداباندی اورکہیں ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
تاہم شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبرپختونخوا، مری، جیکب آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):بلوچستان:خضدار05،لسبیلا04،اوڑمارا03،خیبرپختونخوا:مالم جبz04،چترال،کالام،سیدوشریف01،کشمیر:راولاکوٹ03،سندھ:جیکب آباد01اورپنجاب:مری میں01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری(انچ): مالم جبہ2.0،کالام اورمری میں0.5انچ ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 12،کالام منفی10،گوپس منفی08،اسکردومنفی06،پاراچنار،مالم جبہ منفی05،بگروٹ،راولاکوٹ،ہنزہ،استور،بارہ مولہ،پلوامہ منفی04،قلات،شوپیاں منفی03،گلگت منفی02،دیراور کوئٹہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
close