خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ شروع، پی ڈی ایم اےنے الرٹ جاری کر دیا

پشاور(آ ئی این پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہے جو کہ چند دن تک جاری رہنے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں پی ڈی ایم اے کو بارشوں اور برفباری کے اس سلسلے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور سخت موسمی حالات میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے کے اربن علاقوں میں حکومتی توجہ کی وجہ سے نکاسی کا نظام بہتر ہو چکا ہے جبکہ اس وقت بھی شہری علاقوں کی ترقی اور سیوریج سسٹم کی اپگریڈیشن کے کئی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور برفباری کا رواں سلسلہ چند دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں اور محکموں کو چوکس رہنے اور حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بارشوں اور برفباری کے اس سلسلے کے دوران کسی خوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور نامساعد حالات میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ۔۔۔۔

close