علی امین گنڈاپور کو کھانے کی دعوت مل گئی

پشاور(پی این آئی)علی امین گنڈاپور کو کھانے کی دعوت مل گئی۔۔۔۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو دعوت دیتا ہوں، میرے پاس کھانے پر آئیں۔ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاوس میں صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، کے پی میں امن کی صورتِ حال بہتر نہیں ہے، مرکز سے کچھ چاہیے تو میں بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کو کہا ہے کہ مل کر وفاق سے عوام کے حقوق کا مقدمہ لڑتے ہیں، اپنے صوبے کا مقدمہ بنائیں گے اور متعلقہ فورم پر بات کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بجلی، پانی، گیس اور دیگر مقدمات وفاق کے سامنے رکھوں گا، چیزیں مل کر حل ہو سکتی ہیں، ہم جھگڑا نہیں چاہتے، جھگڑنے کے لیے یہ فورم نہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ اپنی نااہلی اور کوتاہی کو لفظی جنگ سے نا چھپائیں، آپ فلمی ڈائیلاگ کا شوق پورا کریں لیکن عوام کو ڈلیور کریں۔۔۔۔

close