گرم کپڑےاور ،چھتریاں نکال لیں، شدید بارشوں کا آغاز ۔۔مزید کتنے دن تک بادل برستے رہیں گے؟پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگا ۔مغربی ہوائیں 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جسکے باعث دو سے چھ جنوری تک کوئٹہ ،زیادت اور پشین میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔3 سے 7 جنوری تک اسلام آباد ، راولپنڈی ، کشمیر گلگت ، سوات ، مری ، کوئتہ ،زیارت ، پشین ، گلیات ، ناران ، کاغان ، ہنزہ ، سوات مالم جبہ میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں گندم کی فصل کے لئے فائندے مند ثابت ہوں گی ، دوسری جانب تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔

close