اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔تا ہم شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان ۔ پنجاب، خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات/صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اور خشک رہا۔
آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی15،کالام منفی13،استورمنفی10،اسکردومنفی09،گوپس منفی08،گلگت،ہنزہ،قلات منفی07،کوئٹہ منفی 06،مالم جبہ منفی05،دیر،راولاکوٹ،بگروٹ،پاراچنار،پلوامہ،بارہ مولہ منفی04،دروش،اننت ناگ، شوپیاں منفی03،مری،ژوب،چترال،سری نگرمنفی02،میرکھانی،کاکول اوربالاکوٹ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔




