آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیساہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں اسموگ / دھند چھائے رہنے کی توقع ۔اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔کشمیرمیں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ۔گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا ۔صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد جبکہ پہاڑی اضلاع میں شدید سردرہے گا۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ تاہم رات/صبح کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں ہلکی دھند /اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔صوبہ پنجا ب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم میدانی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں اسموگ / دھند متوقع۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ پہاڑی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:لہہ منفی11،زیارت ،اسکردو،استورمنفی 06 ،گوپس،کالام،قلات منفی 05،گلگت،ہنزہ منفی 04،دیر،راولاکوٹ،کوئٹہ، سری نگر، پلوامہ، بارہ مولہ منفی 03، اننت ناگ،شوپیاں منفی 02،بگروٹ اورمیرکھانی میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close