واٹس ایپ کی صارفین کے لیے انقلابی سہولت، میسج خود بخود ڈیلیٹ ہونے کا آپشن آ گیا

کیلیفورنیا (پی این آئی) دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ج ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے آٹو ڈیلیٹ میسجز کا نیا آپشن متعارف کروادیا ہے۔ جو واٹس ایپ کے صارفین کی بڑی پریشانی دور کر دے گا۔ اس نئے آپشن کے تحت آپ 3 وقت کے دورانیے کا انتخاب کرسکتے ہیں جس کے بعد آپ کے فون کے میسج باکس میں سے پیغام خود بخود ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

اس آپشن کو استعمال کرنے کے لیے پہلے آپ کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی پر کلک کرنا ہوگا جس بعد آپ Default Message Timer کے آپشن کو دیکھ سکیں گے۔ اپنی سہولت کے لیے آپ 24 گھنٹے، 7 روز یا 90 دن کے آپشن رکھ سکتے ہیں۔ واٹس ایپ سوشل میڈیا کی وہ ایپلی کیشن ہے جو اپنی ایپ میں صارفین کی ضروریات اور پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔۔۔۔

close