رمضان المبارک کے پہلے دس دن کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی ) محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے ابتدائی 10 دن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں اور پہلے عشرے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مہینے میں ملک کے بالائی علاقوں میں معمول کے مطابق جبکہ دیگر

علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ایک سے دو ہیٹ ویوز آسکتی ہیں، شمال اور جنوب میں زائد درجہ حرارت کے باعث گرد آلود تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کے باعث پنجاب اور کے پی کے میں گندم اور دیگر فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ رمضان میں بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق جبکہ زیریں علاقوں میں معمول سے تھوڑا زیادہ رہے گا۔

close