اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا ایک طاقتور ترین سلسلہ پیر یا منگل سے ملک کے بالائی علاقوں سے شروع ہونے کا امکان ہے- جس کی شدت میں بدھ سے اضافہ ہوگا جو وقفے وقفے سے اتوار تک ملک کے بیشتر بالائی وسطی اور جنوب مشرقی علاقوں میں برسے گا-خلاصہ یہ کہ منگل سے
خیبرپختونخوا بالائی و وسطی پنجاب اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے کیساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کی شدت میں بدھ سے اضافہ ہوگا- بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ سے اتوار تک کافی زیاده شدت کیساتھ ملک کے بالائی و وسطی علاقوں پر اثر انداز ہوگا- جس کے زیر اثر ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار یا شدید بارش کے بھی امکانات ہیں-اگلے دو سے تین دنوں کے دوران سندھ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں- جمعرات سے پیر کے درمیان سندھ جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان کے بھی مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کے امکانات ہیں-پیر سے اتوار تک کی پورے ہفتے کی پاکستان بھر کی مکمل تفصیلی موسمی پیشگوئی تیار کی جارہی ہے۔




