مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے ناپاک منصوبے کا انکشاف

یہودی قابضین (آبادکار) آنے والے ہفتوں میں مسجدِ الاقصیٰ پر غیر قانونی دھاوا بول سکتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت مسجد الاقصیٰ پر یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کو مالی معاونت کرے گی۔یہودی آبادکاروں کی مدد کےلیے اسرائیلی وزارتِ میراث پانچ لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر مختض کرے گی۔اسرائیلی وزارتِ میراث مسجدِ الاقصیٰ پر غیر قانونی دھاوے کے سلسلے میں پولیس اجازت کےلیے قومی سلامتی کی وزارت سے رابطے میں ہے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیر قومی سلامتی بین گویر نے مسجدِ اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔اس بدنام زمانہ تشدد پسند اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ کے اندر یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینا ہمیشہ سے میری پالیسی رہی ہے اور وزیراعظم نیتن یاہو کو اس پالیسی کا علم تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close