پاکستان میں گوگل ایپس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا؟ کیا یقین دہانیاں کرائی گئیں؟

اسلام آ باد (آئی این پی )وزارت خزانہ نے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی تجویز مانتے ہوئے گوگل کو ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا اور گوگل کو ادائیگیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ امین الحق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ادائیگیاں شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی اور پاکستان میں پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کر دی ہیکہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مخر کر دیں، ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ میں وزارت آئی ٹی اور وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک کی مشاورت سے لائحہ عمل بنائیں گے۔امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کے لیے مراسلہ لکھا تھا، بروقت فیصلے پر وزیر خزانہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔۔۔۔

close