ٹک ٹاک دوستیاں کرنے والے ہوشیار، لاہور میں ٹک ٹاک دوستی کرنے والی لڑکی کا بھنیانک انجام، ٹک ٹاک دوست لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(پی این آئی):ٹک ٹاک دوستیاں کرنے والے ہوشیار، لاہور میں ٹک ٹاک دوستی کرنے والی لڑکی کا بھنیانک انجام، ٹک ٹاک دوست لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ٹک ٹاک کی دوستی نوجوان لڑکی کے لیے بھانک سزا بن گئی، دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا

نشانہ بنا ڈالا۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد دوست نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ 20 روز قبل ٹک ٹاک پر شیراز نامی لڑکے سے دوستی ہوئی جس کے بعد اس نے ملنے بلایا جب میں شیراز سے ملنے پہنچی تو اس نے گاڑی میں بٹھا لیا جس میں اس کے دو دوست بھی موجود تھے۔لڑکی نے مزید بتایاکہ شیراز کا ایک دوست گاڑی سے اتر گیا جبکہ شیراز اور اس کے دوست آصف نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کراوایا جا رہا ہے۔

close