مظفر گڑھ، شادی کی تقریب میں رقص، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دولہے سمیت 8 افراد گرفتار

مظفر گڑھ (پی این آئی)مظفر گڑھ، شادی کی تقریب میں رقص، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دولہے سمیت 8 افراد گرفتار، جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا اور اس کے بھائی سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔مظفر

گڑھ کے علاقے کوٹ ادو، چوک سرور شہید میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کے موقع پر رقص کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں رقص کے علاوہ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔پولیس نے تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا اور اس کے بھائی سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ سرور شہید میں دولہا سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

close