ظالموں کو رحم نہ آیا، بادامی باغ میں شوہر اور سسر نے نئی نویلی دلہن تشدد کر کے ما ردیا

لاہور(پی این آئی)ظالموں کو رحم نہ آیا، بادامی باغ میں شوہر اور سسر نے نئی نویلی دلہن تشدد کر کے ما ردیا، بادامی باغ کے علاقے احمد پارک میں شوہر اور سسر نے مبینہ طور پر تشدد کر کے نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق 20 سالہ مریم کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی جسے اس کے شوہر عبدالرحمان اور سسر

اختر گل نے تشدد کا نشانہ بنایا، مقتولہ مریم کو گھریلو جھگڑے کے دوران آہنی راڈ سے مارا گیا۔محلے داروں کے مطابق مقتولہ کی تین ماہ پہلے عبدالرحمان سے شادی ہوئی تھی اور ان کے گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں آتی رہتی تھیں۔پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے اس کے سسراختر گل کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close