جعلساز پکڑا گیا، تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، محکمہ تعلیم کی جعلی دستاویزات برآمد

کراچی (پی این آئی)جعلساز پکڑا گیا، تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، محکمہ تعلیم کی جعلی دستاویزات برآمد،ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جس کے قبضے سے محکمہ تعلیم کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق کراچی شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے کروڑوں روپے کی مبینہ جعلسازی

میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔انویسٹی گیشن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مشعود عرف جہانگیری خود کو محکمہ تعلیم کا ملازم بتا کر لوگوں سے میڈیکل میں داخلے کے نام پر پیسے بٹور کر غائب ہوگیا تھا، ملزم جعلی اسناد اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے بھی بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مشعود عرف جہانگیری کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، اور گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے برآمد کیے جانے والا محکمہ تعلیم کا کارڈ بھی جعلی ہے، ملزم سے جعلسازی کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close