پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں ڈرونز بھیجنا ملکی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے تمام درانداز ڈرونز کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کر دیا۔
پاکستان کے مطابق تمام ڈرونز کو مقررہ اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا، پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت افغانستان میں ڈرونز کی لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کے 10 مقامات کو نشانہ بنایا، افغانستان میں کارروائیاں شناخت شدہ فوجی اہداف تک محدود اور متناسب تھیں۔
افغان سرزمین سے دہشت گردی یا حملے کسی صورت قبول نہیں کئے جائیں گے، پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے پاکستان کے خلاف تمام hostile سرگرمیاں فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان نے کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف حملوں یا مخالفانہ کارروائیوں کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور تعمیری روابط کے لیے پرعزم ہے، امن کے عزم کو کمزوری یا دشمنانہ کارروائیوں کی لامحدود برداشت نہ سمجھا جائے۔
پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔






