وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔






