لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں قومی اور موجودہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ون آن ون گفتگو بھی ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو اہم پیغام پہنچایا، جبکہ صدر نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں کی بحث کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔






