چوہدری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹا دیا گیا، نیا صدر کس کو بنایا گیا؟

لاہور (پی این آئی) چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے جانے والے ایک اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ق کا مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ہوا۔ ق لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر بنا دیا گیا۔ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو مرکزی سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے ترجمان نے کہا کہ دیگر عہدے داروں کا اعلان بھی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزیر اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں ہونے والا ایک جعلی اجلاس تھا۔ ایک بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ لیگ ق کی صدارت سے نہیں ہٹا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے متعلق فیصلہ ابھی الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔۔۔۔۔۔

close