فواد چوہدری کی گرفتاری، شہباز گل نے پی ڈی ایم حکومت کا شکریہ کیوں ادا کر دیا؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری صاحب کو منہ پر کپڑا ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ نئی حکومت کا شکر گزار ہوں، ان کے آنے کے بعد ننگا کرنے کا رواج کم ہو گیا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ مجھے ایسے مارا گیا جیسے میں دہشت گرد ہوں، میں کیا سوتیلا بچہ تھا، کوئی وجہ تو ہو گی جو میرے ساتھ ایسا کیا، وہ وجہ مجھے بھی بتائی جائے۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہر شہری کی طرح میرا حق ہے کہ اپنے کیسز کی تفصیلات کا پتہ چلے، اگر مجھے بھاگنا ہوتا تو میں اپریل میں بھاگ جاتا، مجھے پر کیسز ڈالے گئے، اس کے باوجود ملک اور عدالتوں میں ہوں۔۔۔۔

close