شیخ رشید کے قتل کا منصوبہ، اجرتی قاتل خلاف درخواست تھانے میں جمع کرا دی

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کیے گئے، یہ پہلی قسط ہے، دوسری قسط آنے والی ہے، انتظار کریں۔ لال حویلی سے جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر حمزہ اور شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دیں گے، یہ ان کی بھول ہے، تھوڑے دن انتظار کریں، 31 مئی تک اہم فیصلے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو سوچے بیٹھے تھے اس جال میں خود پھنس گئے ہیں، آصف زرداری نے ن لیگ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ان کو لکشمی چوک میں مارا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے یہ پیر کو اتحادی اجلاس میں کیا کریں گے، انہوں نے انہی اداروں سے بھیک مانگی ہے جن پر 14 بار تنقید کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے مارگلہ تھانے میں 22 افراد کے اجرتی قاتل کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے، یہ مجھے قتل کرانا چاہتا ہے اور ملک میں انتشار چاہتا ہے. شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی فوج اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی اور نہ تشدد کرے گی۔

close