صبح اٹھ کر آپ جہاد پر نہیں ، غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہیں، مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر شدید رد عمل

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ صبح اٹھ کرآپ جہاد پر نہیں جاتے،عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے جاتے ہیں،ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صبح آپ غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہیں، آپ پر 22کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اس کو جہاد کا نام دینے پر فتوی لگنا چاہیے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ذرا باہر نکلو

اور اپنے بنی گالا کے300کنال کے محل سے دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں ۔۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ,اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس ہر خاندان کے پاس ہوگی، جس کی مدد سے ہرخاندان ہیلتھ سے 10لاکھ روپے تک علاج کراسکتاہے۔وزیر اعظم نے ہیلتھ سسٹم کو نیشنلائز کرنا بہت بڑی غلطی قرار دیدیا ۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست مخاطب پاکستان کےہیلتھ سیکٹر پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ سیکٹر میں بڑا انقلاب ہیلتھ کارڈ سے آرہاہے جو پاکستان بدل دیگا، حکومت ہسپتال بنانے کیلئے سرکاری زمینوں پر پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس ہر خاندان کے پاس ہوگی، جس کی مدد سے ہرخاندان ہیلتھ سے 10لاکھ روپے تک علاج کراسکتاہے، یقین دلارہا ہوں ترقی یافتہ ممالک میں اس طرح نہیں ہے، ہیلتھ کارڈ کے باعث پرائیویٹ سیکٹر کے اسپتال بھی چھوٹے جگہوں پرجانے لگے ہیں، انشااللہ آنیوالے دنوں میں اسپتالوں کا نیٹ ورک بنے گا۔وزیراعظم نے ہیلتھ سسٹم کو نیشنلائز کرنے کے عمل کو بہت بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ڈاکٹرز لوگوں سے زیادہ پیسے لے رہے ہیں یہ چیزیں سامنے ہیں۔

close