سردار عتیق احمد خان، مسلم کانفرنسی رہنماؤں کا راجہ وسیم خان کے والد کی وفات پر اظہا رتعزیت

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے پریس سیکرٹری راجہ وسیم خان کے والدراجہ محمد سلیم خان کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی، اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم راجہ وسیم خان اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی

مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔دریں اثناء آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزامحمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، سردار صغیر خان چغتائی،سردار نعیم خان، پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان، شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمان، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ بورڈ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، سوشل میڈیا کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ، سٹی صدر شیخ مقصود احمد،سجاد انور عباسی، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، کیپٹن ریٹائرڈ افضل اعوان، سلیم اعوان، یاسر نقوی،سردار عابد رزاق، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ،ریحانہ خان، گلنار اقبال، افشاں سعید چوہدری،سلمیٰ کاظمی، نائلہ قلندر، سمعیہ فیاض راجہ، بشریٰ چشتی، شاہدہ تبسم عباسی، نسرین راجہ، افتخار رانا، بشارت مغل، جانداد عباسی، راجہ لطیف حسرت، راجہ زرین خان، ڈاکٹر عابد عباسی، مشتاق قریشی، سید تصور موسوی،میاں عبدالقدوس اسحاقی، شوکت عباسی ایڈووکیٹ، مجید طاہر، ریاض بلہاجی،خواجہ عنان،سید احسان علی شاہ، میجرریٹائرڈ عارف عباسی، راجہ بشیر عباسی، عبدالجبار عباسی، میر افتخار، میر امتیاز، مظہر عباسی، خوشحال قذافی، راجہ احسان حیدر، افتخار اکرم ودیگر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے پریس سیکرٹری راجہ وسیم خان کے والد محترم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہاکرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے اور اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم راجہ وسیم خان اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے، آمین۔۔۔۔

close