یونین کونسل ڈنہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکن مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے

مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر و حلقہ کھاوڑہ سے امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید کی یونین کونسل ڈنہ میں شاندار انٹری، درجنوں کارکن مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو خیر آباد کہہ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے، راجہ ثاقب مجید کا ساتھ دینے کا عزم، سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی قیادت

میں مسلم کانفرنس کو کامیاب کرنے اور حلقہ کے حقوق کا علم بلند کردیا، گزشتہ روز یونین کونسل ڈنہ سے مسلم کانفرنس میں اجہ مطلوب خان، محبوب خان، راجہ عامر، راجہ کامران، راجہ منصور، راجہ تیمور، راجہ لقمان، راجہ شا زل ودیگر نے اپنے خاندان سمیت شمولیت اختیار کرتے ہوئے اس راجہ ثاقب مجید کو آمدہ الیکشن میں بھرپور حمایت او ر سپورٹس کا یقین دلایا، اس موقع پر راجہ ثاقب مجید نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت ہے اور کشمیریوں کے حقوق کی ضامن ہے مسلم کانفرنس سے غداری کرنے والوں کو رسوائی کے سواء کچھ حاصل نہیں ہوا، مسلم کانفرنسی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور ایک بار پھر تاریخ رقم کرئے گی کہ مسلم کانفرنس ہی ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے، انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس وقت کی پکار بن چکی ہے اور موجودہ صورتحال اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے ضروری ہے کہ ریاستی عوام مسلم کانفرنس کو کامیاب کرے تاکہ خطہ میں جو گزشتہ کئی سالوں سے تعمیر وترقی کا پہیہ رکا ہوا ہے اس کو پھر سے رواں دواں کیا جائے، اور اس عرصہ میں جو بھی عوامی حقوق اور سرکاری ملازمین کا استحصال ہوا اس کا حساب لیا جاسکے اور پھر سے خطہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو۔انھوں نے کہا سکندر حیات خان اور سردار عتیق احمد خان کی خطہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے جو قربانیاں ہیں وہ تاریخ کا باب ہیں۔دریں اثناء ڈنہ میں قریشی برادری کے منیر قریشی، کبیر قریشی، یامین قریشی، راحیل قریشی، ذاقید قریشی نے بھی اپنے خاندانوں سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلا ن کرتے ہوئے راجہ ثاقب مجید کا ساتھ دینے اور ڈنہ سے مسلم کانفرنس کو کامیاب کرانے کا یقین دلایا۔۔۔۔

close