آج چھٹی کا اعلان

مظفرآباد(پی این آئی)مظفرآباد میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے پیر کے روز ( آج ) سرکاری دفاتر میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

 

 

یاد رہے کہ یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ شدت اختیار کر گیا اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید اور 16 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں اور مظاہرین نے مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے گھروں کو جانے سے انکار کردیا ہے۔ادھر راولاکوٹ سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ مظفر آباد کی جانب روانہ ہوگیا ہے جبکہ مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ قافلہ اگر مظفرآباد پہنچ گیا تو بات احتجاج سے آگے بڑھ جائے گی۔

 

 

ایکشن کمیٹی نے چوتھے روز بھی ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ جواٸنٹ پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال جاری رہے گی۔انتظامیہ کی جانب سے حالات کے پیش نظر آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کے روز سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close