ن لیگ کے لیے بڑی خبر، شہباز شریف اور حمزہ کی 5 دن کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی گئی

لاہور(پی این آئی)ن لیگ کے لیے بڑی خبر۔ شہباز شریف اور حمزہ کی 5 دن کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 دن کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی۔یہ اہم فیصلہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کی جانب سے دی گئی۔ درخواست پر غور کیا گیا ،اور انسانی بنیادوں پر رہائی کی منظوری دی گئی۔

ن لیگ کے لیے بڑی خبر
ن لیگ کے لیے بڑی خبر، شہباز شریف اور حمزہ کی 5 دن کے لیے پیرول پر رہائی

یادرہے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کی رہائی کیلئے درخواست دی تھی۔ لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ، بیگم شمیم اختر کے جنازے پر لاکھوں لوگ تعزیت کیلئے آئیں گے، اس موقع پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے کی موجودگی ضروری ہے۔واضح رہے گزشتہ روز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع کروائی گئی تھی۔

ن لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی تھی۔درخواست میں 2 ہفتے کی پیرول کی استدعا کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھاکہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی، اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں،ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے، ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

close