23 مارچ کی ریہرسل، پاک فضائیہ کا ایف 16 گر کر تباہ

اسلام آباد (پی این آئی)میں شکرپڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کےدوران گر کرتباہ ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔پولیس ذرائع

کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق طیارہ آبادی سے دور جنگل میں گرا ہے جس کے سبب آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔انتظامیہ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جنگل ہونے کی وجہ سے وہاں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق جائے حادثہ کے نزدیک ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایمپلائی کالونی بھی موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close