اسلام آباد مٰیں طیارہ گرنے کی اطلاعات

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں طیارہ گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد فضا میں دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ شکرپڑیا ں کے مقام پر کشمیر ہائی وے کے قریب پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تھا۔سکیورٹی ادارے اور پولیس کی بھاری نفری

جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تھا جو ریہرسل میں حصہ لے رہا تھا۔ تاہم جس جگہ طیارہ گرا وہاں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثۃ چاند تارا چوک نامی مقام پر ایک جنگل میں پیش آیا ہے۔ حادثے کی جگہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے ، طیارے کو آگ لگی ہوئی ہے۔ طیارہ جنگل میں آتشزدگی کا شکار ہوا ہے اس لئے وہاں امدادی سرگرمیوں کیلئے بڑی گاڑیوں کی وہاں تک رسائی مشکل ہے۔مزید تفصیلات پاک فضائیہ کے حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔…………………………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close