واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی پریشانی ختم کر دی

کیا آپ نے کبھی واٹس ایپ میں مہینوں یا برسوں پرانی چیٹ میں کوئی میسج تلاش کرنے کی کوشش کی اور کافی اسکرولنگ کے بعد بھی ناکام رہے، اگر ہاں تو واٹس ایپ نے صارفین کے اس سردرد کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب مطلوبہ میسج ایک کلک پر سرچ کیا جا سکے گا، رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ چیٹس کے اندر سرچ شارٹ کٹ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو آئی او ایس ڈیوائسز کے نئے بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے، فی الحال چیٹ کے اندر سرچ کے لیے چیٹ چھوڑ کر چیٹ انفو اسکرین میں جا کر سرچ پر کلک کرنا پڑتا ہے جو ہر کسی کے لیے اچھا تجربہ نہیں، نئے فیچر کے تحت ایک سرچ بٹن چیٹ اسکرین کا حصہ بنایا جائے گا جو مستقل نظر نہیں آئے گا بلکہ اوپر کی جانب پرانے میسجز میں اسکرولنگ پر ظاہر ہوگا، بظاہر یہ معمولی تبدیلی ہے مگر صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دے گی، یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے اس لیے عام صارفین کے لیے دستیابی کی حتمی تاریخ واضح نہیں جبکہ یہ سہولت چیٹس کے ساتھ چینلز میں بھی دی جا رہی ہے جہاں پرانی اپ ڈیٹس سرچ کی جا سکیں گی۔