بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلیے اہم خبر

ملک میں روزگار کے محدود مواقع کے باعث بڑی تعداد میں پاکستانی بہتر روزگار کے حصول کے لیے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو عمومی اندازوں کے بجائے مستند لیبر مارکیٹ کی معلومات کی بنیاد پر اپنے کیریئر کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جاتی ہے جہاں ہنرمند افرادی قوت کی کمی موجود ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر افراد اپنی تعلیم، فنی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو ان شعبوں کے مطابق ڈھالیں جہاں حقیقی افرادی قوت کی ضرورت ہو تو بیرونِ ملک ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

فنی ہنر، انجینئرنگ، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر مطلوبہ شعبوں میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفیکیشنز اور عملی مہارتیں حاصل کرنا بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسی مہارتیں حاصل کرنے سے مختلف ممالک میں ملازمت کے مواقع تلاش کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور بعض صورتوں میں اضافی تربیت یا امتحانات کی ضرورت بھی کم ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افراد کو اپنی قابلیت کو عالمی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق بنانے کے ساتھ ساتھ ایسے شعبوں میں جانے سے گریز کرنا چاہیے جہاں پہلے ہی افرادی قوت کی وافر دستیابی موجود ہو۔

چینل: نیوز اپڈیٹ