گوگل کا نینو بنانا امیج جنریٹر آپ کے ذہن میں موجود تصاویر کی تیاری کے لیے بہترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ہے۔
مگر بیشتر افراد کو اس کا استعمال اس لیے پسند نہیں کیونکہ نینو بنانا کی تصاویر پر نیچے دائیں کونے میں ایک نمایاں واٹر مارک موجود ہوتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کے نئے ماڈل کی تیار کردہ تصاویر میں یہ واٹر مارک موجود نہیں ہوتا۔
تو اب گوگل کی جانب سے صارفین کو واٹر مارک ہٹانے کا آپشن دیا جا رہا ہے۔
اس کے لیے ایک نئی سیٹنگ جیمنائی اور فلو میں شامل کی جا رہی ہے، جبکہ یہ گوگل سرچ کے اے آئی موڈ میں بھی دستیاب ہوگی۔
اس سیٹنگ کے ذریعے صارفین نینو بنانا کی تصویر میں موجود واٹر مارک کو ہٹا سکیں گے۔
درحقیقت صرف تصاویر نہیں بلکہ جیمنائی اومنی سے تیار کردہ ویڈیوز سے بھی واٹر مارکس کو ہٹانا ممکن ہوگا۔
البتہ جن ممالک میں نمایاں واٹر مارک کی موجودگی کے قوانین موجود ہیں، وہاں یہ سیٹنگ صارفین کو دستیاب نہیں ہوگی۔
کمپنی کے مطابق واضح واٹر مارک تو ہٹا دیا جائے گا، مگر تصویر یا ویڈیو کے اندر چھپے نادیدہ واٹر مارک بدستور موجود رہیں گے۔






