واٹس ایپ بند کرنے کا اعلان ، کس کس کا بند ہو گا ؟ صارفین کیلئے اہم خبر

 اگر آپ پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو اب ہوشیار ہو جائیں، کیونکہ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر 2026 سے متعدد پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کی سروس بند کر دی جائے گی۔

 

اس فیصلے سے لاکھوں صارفین متاثر ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ افراد جو 10 سے 11 سال پرانے فونز استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز جو اینڈرائیڈ 5 یا اینڈرائیڈ 5.1 پر چل رہی ہیں، ان پر واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ مزید یہ کہ اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے تمام آپریٹنگ سسٹمز پر یکم جنوری 2026 سے ایپ تک رسائی محدود ہونا شروع ہو جائے گی، جبکہ 8 ستمبر 2026 کے بعد مکمل طور پر سروس بند کر دی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اپنے یوزر انٹرفیس، سکیورٹی اور پرائیویسی فیچرز کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے، جس کیلئے جدید آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت ہوتی ہے، پرانے سسٹمز ان جدید فیچرز کو سپورٹ نہیں کر پاتے، اسی لیے کمپنی وقتاً فوقتاً ان کی سپورٹ ختم کر دیتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق میٹا اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے، جن کیلئے زیادہ طاقتور ہارڈویئر درکار ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پرانے فونز اس نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہو پاتے۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ اب بھی پرانے اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو جلد از جلد اپنی ڈیوائس اپگریڈ کریں اور واٹس ایپ ڈیٹا کو نئی ڈیوائس میں منتقل کر لیں، بصورت دیگر 8 ستمبر کے بعد ان کی چیٹ ہسٹری، تصاویر اور ویڈیوز ہمیشہ کیلئے ضائع ہو سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close