لنکڈ ان نے صارفین کو بڑی سہولت دیدی

ویب ڈیسک (پی این آئی)ٹک ٹاک کی مختصر ویڈیوز نے تمام سوشل میڈیا ایپس کو خود کو بدلنے پر مجبور کر دیا۔

اب مائیکرو سافٹ کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان بھی خود کو ٹک ٹاک جیسا بنانے کے لیے تیار ہے۔لنکڈ ان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز کی فیڈ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔لنکڈ ان میں اس اضافے کے بارے میں سب سے پہلے ایک صارف Austin Null نے بتایا تھا اور اب کمپنی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔Austin Null نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایپ کی نیوی گیشن بار میں ایک ویڈیو ٹیب دی جائے گی۔اس ٹیب پر کلک کرنے پر صارفین مختصر ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور بالکل ٹک ٹاک جیسا تجربہ ہوگا۔صارفین ان ویڈیوز کو لائیک اور شیئر کر سکیں گے اور کمنٹس کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

close