واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئےاچھی خبر آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔

ایسے ہی ایک نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
wabetainfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ میں چیٹ فلٹرز کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ کا یوزر انٹرفیس بھی سادہ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت مل سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ (unread) اور گروپ کے نام سے 3 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ آل پر کلک کرنے پر آپ کی تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آئیں گی۔اگر آپ ان ریڈ کا انتخاب کریں گے تو صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جن کو آپ نے پڑھا نہیں ہوگا جبکہ گروپ فلٹر پر کلک کرنے سے صرف گروپ چیٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

close