صارفین کیلئے بڑی خبر، وٹس ایپ میں بہت بڑی نئی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی )میٹا کمپنی نے دنیا میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپ وٹس ایپ کا ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا۔میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا کہ وٹس ایپ کی ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کروائی گئی ہے۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق اس اپ ڈیٹ کے تحت اب ایک وٹس ایپ اکاونٹ 4 مختلف موبائل فونز یا دیگر ڈیواسز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مارک زکربرگ کے مطابق دنیا بھر کے وٹس ایپ صارفین

اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔نئی اپ ڈیٹ سے قبل بھی صارفین ایک وٹس ایپ اکاونٹ مختلف ڈیواسز پر استعمال کر سکے تھے، تاہم یہ سہولت کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس وغیرہ پر صرف براوزر کے ذریعے استعمال کی جا سکتی تھی۔ اب پہلی مرتبہ ایک صارف اپنا وٹس ایپ اکاونٹ ایک ہی وقت میں 4 مختلف موبائل فونز پر بھی استعمال کر سکے گا۔ یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ وٹس ایپ اکاونٹ جس موبائل پر سب سے پہلے لاگ ان کیا گیا ہو،

اگر وہ موبائل فون مخصوص عرصے تک غیر فعال رہے، تو اس صورت میں یہ وٹس ایپ اکاونٹ دیگر موبائل فونز سے بھی لاگ آوٹ ہو جائے گا۔یہاں یہ یاد رہے کہ ایک ماہ کے عرصے میں یہ وٹس ایپ کی دوسری اہم اپ ڈیٹ ہے، چند روز قبل ہی میٹا کمپنی واٹس ایپ کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا چکی۔اب وٹس ایپ صارفین میسج فارورڈ کرنے سے پہلے اس میں پس منظر اور دیگر معمولات شامل کر سکتے ہیں جس سے پیغام پڑھنے والا اسے بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔

واضح رہے کہ میٹا کمپنی نے فیس بک کی طرح کی سہولت واٹس ایپ میں بھی شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔جس میں ایک آپشن یہ بھی ہے کہ کسی تصویر یا ویڈیو میں کیپشن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس نئے بی ٹاورژن سے کسی بات کی مزید وضاحت کرنے کی ضرورت سے صاریفن بچ سکیں گے اور اسی میسج میں مزید چیزیں ایڈ کر سکیں گے ۔

close