پاکستان کے کس شہر میں اسمارٹ پولیس کار متعارف کرا دی گئی؟

کراچی (پی این آئی) سندھ پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر کراچی میں اسمارٹ کار پائیلٹ پروجیکٹ متعارف کرا دیا ہے۔ فی الحال اسمارٹ کار ضلع جنوبی میں تعینات کی گئی ہے جس میں ایک ڈرائیور اور آپریٹر موجود ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس اسمارٹ کار میں 4 میگا پکسل کے 8 کیمرے نصب ہیں جو گاڑی کی چاروں اطراف کا جائزہ لیں گے، یہ تمام کیمرے مختلف جدید نوعیت کے سافٹ وئیر سے لیس ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمارٹ کار میں ترقی پذیر مما لک کی پولیس تفتیش میں استعمال ہونے والا چہرہ اور شناخت کرنے کا سافٹ ویئر نصب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی پولیس کے اعلیٰ افسران نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس سافٹ وئیر کی مدد سے ملک میں چلنے والی دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔۔۔۔

close