آئی ایم ایف نے سرکاری افسران اور اہل خانہ کے گرد اشکنجہ کس دیا

اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے افسران پر اشکنجہ کس دیا ہے اور اس حوالے سے جاری حکم کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پر اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ریوینیو ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے 22 تک کےافسران اور ان کے اہلخانہ کےاثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا ہوں گی۔ اس اقدام سے سرکاری افسران کی بےنامی جائیدادوں کی مکمل روک تھام کرنا ممکن ہو سکے گی اور افسران کے اثاثے منی لانڈرنگ سے کلیئر ہو سکیں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری افسران کو اندرون اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔

اس کے علاوہ گریڈ 17 سے 22 تک کےافسران اور اہلخانہ کے اثاثے گوشواروں میں ظاہر کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اب افسران کو اپنے اور اہلیخانہ کے بینک اکاونٹس کی مکمل تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام بینک افسران اور ان کےاہلخانہ کےاکاؤنٹس کی تفصیلات سال میں 2 مرتبہ ایف بی آر کو دینے کے پابند ہوں گے۔۔۔۔

close