ٹویٹر نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

نیو یارک(پی این آئی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے بعد صارفین یہ جان سکیں گے کہ ان کی ٹویٹ کو کتنی بار دیکھا گیا ۔ٹویٹر کا یہ نیا فیچر ویڈیوز ویو کاؤنٹ سے ملتا جلتا ہے ، ایلون مسک نے 9 دسمبر کو اس فیچر سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چند ہفتوں میں ٹویٹر کے صارفین یہ جان سکیں گے کہ ان کے ٹویٹ کو کتنی بار دیکھا گیا ہے ۔

اب اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے ۔صارفین پہلے بھی ٹویٹر اینالیٹکس کے ذریعے یہ جان سکتے تھے کہ ٹویٹس کو کتنی بار دیکھا گیا ہے لیکن ٹویٹر اینالیٹکس سے متعلق ہر شخص علم نہیں رکھتا تھا ، البتہ اب اس کیلئے ایک مخصوص بٹن متعارف کرایا گیا ہے جس پر کلک کر کے جان سکتے ہیں کہ ایک ٹویٹ کو کتنی بار دیکھا گیا ہے ۔

close