گھر میں بجلی بنائیں، حکومت نے صارفین کو بڑی سہولت دینے پر کام شروع کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سنگین مسئلے کے حل کے لیے وفاقی حکومت نے صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نےکہا ہے کہ سولر پینلز پر ساڑھے17فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کے ساتھ صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں خرم دستگیر خان نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کےلیے بجلی مہنگی نہیں کریں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے، کوئلے کے پیداواری پلانٹ سے 600 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال اس وقت 4 ہزار میگا واٹ کے قریب ہے، 15 جون کو 650 میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں آجائے گی، نیو کلیئر پاور پلانٹ 2 سے بھی 1100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔۔۔۔

close