جدید دور کا بجلی کے بغیر چلنے والا کیمرہ، خصوصیات جانیں

سولر کین پک جسے جدید دنیا کا پن ہول کیمرہ کہا جاسکتا ہے، دنیا کا سب سے سادہ ترین کیمرہ مانا گیا ہے، کیا آپ اس کی خصوصیات سے واقف ہیں؟اپنی جدت اور سادگی کی بنا پر اس کیمرے کو آپریٹ کے لیے کسی بیٹری یا بجلی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ خودکار انداز میں دیدہ زیب تصاویر کھینچتا رہتا ہے، اس کیمرے کو شوقیہ ماہرِ فلکیات اور فوٹوگرافر نے ڈیزائن کیا ہے۔

کیمرے میں پنہاں خصوصیات: گول پلاسٹک نما ڈبیہ جیسا یہ کیمرہ آپ گھر کے باہر لگاسکتے ہیں جہاں دھوپ اچھی طرح پڑتی ہو، اس کے اندر حساس فوٹوگرافی پلیٹ یا فلم منسلک ہے جب باریک سوراخ سے روشنی اندر جاتی ہے تو اس عکس عین اسی طرح محفوظ ہوتا ہے جیسا کہ ماضی میں فلم والے کیمروں میں ہوا کرتا تھا۔رات کے وقت کیمرہ کھول کر اسمارٹ فون ایپ سے جب تصویر لی جاتی ہے تو خوبصورت اور انتہائی مہارت سے کھینجی ہوئی تصاویر حاصل ہوتی ہیں، ان تصاویر کو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ گویا آپ بہت ماہر فوٹوگرافر ہیں۔کیمرے کو سال تک ایک مقام پر فکس کیا جاسکتا ہےسولر کین پک کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ سورج کے گزرنے کا پورا راستہ اس میں مقید ہوجاتا ہے جو روشنی کی ایک لکیر کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔اس طرح کیمرے کو ایک دن، ایک ہفتے، کئی ماہ اور ایک سال کے لیے بھی ایک مقام پر چھوڑا جاسکتا ہے،

بس آپ کو یہ کرنا ہے کہ گھر کے باہر کسی دیوار یا کھمبے پر تار کے ذریعے کیمرے کو سورج کے سامنے لگادیں اور باقی کام کیمرہ خود کرے گا۔سولر کین پک حقیقت میں شمسی تصویر کشی کرنے والا ایک سادہ ترین کیمرہ ہے جس کی قیمت 22 برطانوی پاؤنڈ ہے اور ایک کیمرے کے ساتھ نو فوٹوگرافک پلیٹیں بھی مفت میں دی جارہی ہیں۔

close