وہ موبائل فونز جن پر واٹس ایپ چلنا چند روز میں بند ہوجائے گا، کمپنی نے اعلان کردیا   

اسلام آباد(پی این آئی) 31مارچ 2022کو ان موبائل فونز پر واٹس ایپ چلنا بند ہو جائے گا ،ان موبائل فونز کی لسٹ جاری کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق 31مارچ 2022کو ان موبائل فونز پر واٹس ایپ کی سروس معطل ہو جائے گی ۔ نجی ٹی وی 24نیوز کی رپورٹ کےمطابق کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سپامنگ، فیک نیوز پھیلانا، تبدیل شدہ ایپلی کیشنز استعمال کرنا اور فونز کا اینڈرائیڈ 4.1یا اس سے پرانے

ورژنز استعمال کرنا شامل ہیں۔   کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی موبائل فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3منی، سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی کور، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی آپٹمس ایل 3ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2، ایل جی آپٹمس ایف 3کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6ایس پلس شامل ہیں۔

close