واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) واٹس ایپ نے صارفین کے لیے زبردست نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے کہ جس نے ہلچل مچا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیتی اس ایپلی کیشن نے بزنس صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اشتہارات بھی بنا سکتے ہیں جن پر کلک کر کے کوئی بھی صارف مذکورہ بزنس اکاؤنٹ تک پہنچ سکتا ہے۔

صارفین کو اس حوالے سے پہلے بھی آگاہ کیا جاچکا ہے جبکہ اس طرح کے پہلے سے موجود فیچر میں فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے واٹس ایپ پر لوگوں کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے اشتہار کی تیاری ممکن تو تھی لیکن ایسا اشتہار صرف فیس بک پر جا کر ہی بن سکتا تھا تاہم اب واٹس ایپ بزنس میں اس فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی بدولت کاروباری حضرات فیس بک پر دیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے نئے صارفین تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ واٹس ایپ ٹولز سیٹنگ میں جا کر ایڈورٹائز آن فیس بک آپشن کو منتخب کرکے اشتہار بنائے جا سکتے ہیں۔۔۔۔

close