ڈالر نیچے ہی نیچے، پاکستانی روپے کی قدر بحال ہونے لگی

کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے جلد اعلان کی خبروں کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی، مسلسل تیسرے روز پاکستانی روپے کی قدر بحال ہو گئی ہے۔ کراچی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

قدر میں 1 روپے13 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور قیمت 174 روپے 89 پیسے سے کم ہو کر 173 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔ گزشتہ تین کاروباری دنوں کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 97 پیسے سستا ہو گیا، 12 نومبر کو امریکی ڈالر کی قیمت 175.73 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا گئی تھی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 20 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 174 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی 3 روپے 20 پیسے سستی ہو ئی ہے۔ 12 نومبر کو امریکی ڈالر 178 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔۔۔۔

close