سال 2021، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا، کیا کچھ نیا ہو گا؟ تفصیل جانیئے

نیویارک (این این آئی)معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 2021 میں تین تبدیلیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان واٹس ایپ نے بتایاکہ آئندہ سال واٹس ایپ ویب پر بھی کال اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کردی جائے گی اور اس سروس کو متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ ویڈیو

کالنگ ایپلی کیشن زوم اور گوگل میٹ کی ٹکر پر آسکتا ہے۔واٹس ایپ کی شرائط میں تبدیلی آئندہ سال فروری تک متوقع ہے اس حوالے سے کوئی واضح تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم تمام صارفین پر ان شرائط کو تسلیم کرنا لازم ہوگا۔آئندہ سال بیٹا آئی او ایس کی اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میں ایک سے زائد ویڈیو ز اور تصاویر پیسٹ کی جاسکیں گی۔۔۔۔ زبردست خبر، 64 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ سب سے سستا فون پاکستان میں لانچ کر دیا گیا کراچی(پی این آئی)زبردست خبر، 64 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ سب سے سستا فون پاکستان میں لانچ کر دیا گیا، ئیل می کا 64 میگا پکسل بیک کیمرے والا سستا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔رئیل می 7 آئی اس کمپنی کی 7 سیریز کا سستا فون ہے، جو بہترین فیچرز سے لیس ہے۔اس فون کو سب سے پہلے ستمبر میں انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب پاکستان میں آمد ہوئی ہے۔اس فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس سپورٹ اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔اس ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی سے کیا گیا ہے۔8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا

جاسکتا ہے۔فون میں فنگرپرنٹ ریڈر بیک پر دیا گیا ہے جبکہ یہ بلیوٹوتھ 5.0 سپورٹ اور ڈوئل سم سلاٹ سے لیس ہے۔فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں، 4 بیک پر اور ایک سیلفی کیمرا۔بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وایئڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے۔فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔پاکستان میں یہ فون گرین اور بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 39 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

close