ایک منٹ سے کم وقت میں کورونا کی تشخیص، پاکستان نے جدید ترین آلہ تیار کر لیا ، سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی

اسلام آ باد( آ ئی این پی ) پاکستان نے پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا ، سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رئوف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوو۔ریڈ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ ہے، کووریڈ پھیپڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی،

کووریڈ سے پھیپڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی، اس سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی،پاکستان کووریڈ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو فراہم کرے گا، کوو-ریڈ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا ،ڈریپ نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دیدی،سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رئوف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے،کووریڈ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ ہے، کوو-ریڈ پھیپڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی، کوو-ریڈ سے پھیپڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی،میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے، کووریڈ ڈیوائس سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی، کووریڈ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے،پاکستان کووریڈ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو فراہم کرے گا، کووریڈ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی، کووریڈ ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی تیار کردہ ہے، کووریڈ ڈیوائس کی مقامی سطح پر تیاری بڑی کامیابی ہے۔۔۔۔

close