آئی فون اور آئی پیڈ کا استعمال، آپ کا ڈیٹا خطرےمیں؟ کس ملک نے استعمال روکنے کی وارننگ دیدی؟

ابوظہبی(پی این آئی):آئی فون اور آئی پیڈ کا استعمال، آپ کا ڈیٹا خطرے میں، متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل اتھارٹی نے اپنے شہریوں کو آئی فون اور آئی پیڈ پر انسٹال میل ایپ کا استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایت کردی ۔ یواے ای میڈیا کے مطابق ابوظہبی ڈیجیٹل اتھارٹی نے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو ایک

ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں میل ایپ کی سیکورٹی میں خامیاں سامنے آنے کے بعد صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان کا ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگ سکتاہے ۔ لہذا تمام شہری ڈیوائسز میں پہلے سے انسٹال آئی میل ایپ سیکورٹی اور خدشات کی بنیاد پر ہرگز استعمال نہ کریں ۔…….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close